Wed, September 16, 2026

ایران   کے  اپنے جدید زیر زمین میزائل بیس کا انکشاف 

ایران   کے  اپنے جدید زیر زمین میزائل بیس کا انکشاف 

تہران: ایران نے امریکی دباؤ کے مقابلے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا زیر زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے مکمل طور پر دستبردار ہونے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی تھی۔ ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) نے اس نئے بیس کو "میزائل سٹی" قرار دیا ہے، جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگوں کا ایک نیٹ ورک موجود ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے اس جدید بیس کی 85 سیکنڈ کی ویڈیو نشر کی ہے، جس میں میجر جنرل محمد حسین باقری اور آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ اس خفیہ بیس کا معائنہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تنصیب میں ایران کے جدید ترین میزائل شامل ہیں، جن میں خیبر شکن، قدر-H، سجیل اور پاوہ لینڈ اٹیک کروز میزائل شامل ہیں، جنہیں حالیہ اسرائیلی حملوں میں استعمال کیا گیا تھا۔

نومبر 2020 میں ایران نے پہلی بار اپنے زیر زمین فوجی منصوبوں کا انکشاف کیا تھا، جب ایک خفیہ بیلسٹک میزائل تنصیب کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ٹیگز: