Wed, September 16, 2026

ایران کے خلاف 'آپریشن ایپک فیوری': 7 ہزار اہداف پر بمباری، ایرانی بحریہ اور میزائل سسٹم تباہ: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ  کا انکشاف

ایران کے خلاف 'آپریشن ایپک فیوری': 7 ہزار اہداف پر بمباری، ایرانی بحریہ اور میزائل سسٹم تباہ: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ  کا انکشاف

واشنگٹن : امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے پریس بریفنگ کے دوران ایران کے خلاف جاری جنگ میں بڑی کامیابیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یہ جنگ جیت رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی افواج اپنے طے شدہ اہداف کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر رہی ہیں اور ایران کی دفاعی دیواریں منہدم ہو چکی ہیں۔
امریکی وزیرِ دفاع کے مطابق جاری آپریشن کے دوران ایران کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔    7 ہزار سے زائد اہداف: صرف ایک دن میں ایران کے اندر 7 ہزار سے زائد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی نیوی کے 120 بحری جہاز اور 11 آبدوزیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کو مفلوج کر کے رکھ دیا گیا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف یہ جنگ ماضی کے تمام معرکوں سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا "آج کی فضائی مہم اس پورے آپریشن کا سب سے بڑا حملہ ثابت ہوگی۔ ہمارا مقصد ایرانی قیادت کی جارحانہ صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ ہے، جو اس وقت بنکرز میں چھپنے پر مجبور ہے۔امریکی وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ ایران خطے میں پراکسیز کی حمایت کر رہا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے حالات کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت میں امریکا اپنی فتح کے قریب ہے۔ انہوں نے جنگ میں جان سے جانے والے امریکی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: