Wed, September 16, 2026

ملاقات نہ کرانا، تحریک دبانے کی کوشش ہے: علی امین گنڈا پور

ملاقات نہ کرانا، تحریک دبانے کی کوشش ہے: علی امین گنڈا پور

 راولپنڈی :راولپنڈی میں پریس سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے موجودہ سیاسی صورت حال پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا آئینی حق ملنا چاہیے، لیکن ہر بار کسی نہ کسی بہانے سے روکا جاتا ہے۔ہم نے عدالتی حکم کی روشنی میں ملاقات کے لیے فہرست دی، مگر انتظامیہ نے رکاوٹیں ڈالیں۔ جب آپ حقوق سلب کریں گے تو سخت باتیں سننی پڑیں گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ ہر ہفتے اپنے قائد سے ملاقات چاہتے ہیں تاکہ سیاسی مشاورت ہو سکے، اور اسی مقصد کے لیے وہ اب سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے وفاقی بجٹ کو آئینی بحران سے بچانے کے لیے سپورٹ کیا، لیکن "ہم فنانس کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے، اور اگر وفاقی رویہ یہی رہا تو آئی ایم ایف معاہدے پر بھی یہی موقف ہو گا۔"

"ہماری قیادت اور کارکنان جیل میں ہیں، مگر ہم اپنی تحریک کو زندہ رکھیں گے۔ یہ ملاقات روکی جا سکتی ہے، تحریک نہیں،" وزیراعلیٰ نے کہا۔

ٹیگز: