Wed, September 16, 2026

اسمبلی تحلیل کرنا میرا اختیار ہے، وفاق ہمیں نااہل نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور

اسمبلی تحلیل کرنا میرا اختیار ہے، وفاق ہمیں نااہل نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور وفاق انہیں قانونی طور پر نااہل نہیں کر سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس بلانا گورنر کا آئینی فرض ہے لیکن اجلاس بلانے سے انکار کیا گیا، جو سازش کی شروعات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا تاکہ ان کی رہنمائی شامل ہو، ان کی رائے لینا ہمارا سیاسی حق ہے۔ ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لیں، کیونکہ اگر بجٹ منظور نہ ہوا تو مرکز مالی ایمرجنسی لگا کر صوبے کا کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کریں گے، اور اگر ضرورت پڑی تو ایسی تحریک شروع کریں گے جو اس نظام کو ہلا کر رکھ دے گی۔

ٹیگز: