Wed, September 16, 2026

کشمیری عوام کے مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

کشمیری عوام کے مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں جاری بحران کے حل کے لیے سچ اور مفاہمت پر مبنی عمل وقت کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ آزادکشمیر کے موجودہ حالات کے پرامن حل کے لیے سچ اور مفاہمت کے مشن کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کشمیری عوام کو روزمرہ درپیش مشکلات سے نجات ملے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری عوام کی تمام شکایات کو سنا جانا چاہیے اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے مفاہمت، بات چیت اور عوامی مشکلات کے ازالے پر توجہ دینا ضروری ہے۔

ٹیگز: