Wed, September 16, 2026

سیاسی جماعتوں میں اختلافات اور نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، تاہم نفرت اور تلخی نہیں ہونی چاہیے: نوازشریف کامیر پور جلسے سے خطاب

سیاسی جماعتوں میں اختلافات اور نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، تاہم نفرت اور تلخی نہیں ہونی چاہیے: نوازشریف کامیر پور جلسے سے خطاب

میرپور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو اپنا پہلا گھر سمجھتا ہوں اور یہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

میرپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عوام کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، ان شاء اللہ میرپور سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات اور نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، تاہم نفرت اور تلخی نہیں ہونی چاہیے۔

نوازشریف نے کہا کہ ان کے دور میں شروع کیے گئے کئی ترقیاتی منصوبے ادھورے رہ گئے، افسوس ہے کہ بعد میں آنے والی حکومتوں نے آزاد کشمیر میں ترقی کے سفر کو آگے نہیں بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تو آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت، روزگار اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع، طلبا و طالبات کو وظائف اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بھی پنجاب کی طرز پر صحت کی سہولیات بہتر کی جائیں گی، مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے اور دل و کینسر کے اسپتال قائم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

نوازشریف نے کہا کہ میرپور میں گیس، پینے کے پانی، سفری سہولیات، موٹروے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے ہر منصوبے پر مسلم لیگ (ن) کی مہر نظر آئے گی۔

ٹیگز: