Wed, September 16, 2026

پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز، ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف محتاط بیٹنگ، 194 رنز بنا لیے

پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز، ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف محتاط بیٹنگ، 194 رنز بنا لیے

گیانا: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے، بارش کے باعث کھیل محدود رہا اور صرف 67 اوورز ہی کرائے جا سکے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے کیویم ہوج 83 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ شائی ہوپ 39 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں چندرپال، عامر جانگو اور برینڈن کنگ شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 21، 21 اور 12 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے روز بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا، اب میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز اپنی اننگز کو مضبوط بنانے جبکہ پاکستان مزید وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

ٹیگز: