Wed, September 16, 2026

پاکستانی بیٹنگ پھر لڑکھڑا گئی، ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا

پاکستانی بیٹنگ پھر لڑکھڑا گئی، ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا

ٹروبا:ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 120 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔ بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، تاہم دیگر بلے باز ان کا ساتھ نہ دے سکے۔

قومی ٹیم کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے، جس کا فائدہ ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے بھرپور انداز میں اٹھایا۔ میزبان ٹیم نے نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو ابتدا ہی سے دباؤ میں رکھا اور بالآخر 90 رنز سے کامیابی اپنے نام کر لی۔

ٹیگز: