Wed, September 16, 2026

امریکی پالیسی یمن بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے، مذاکرات ہی واحد حل ہیں: اسماعیل بقائی

امریکی پالیسی یمن بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے، مذاکرات ہی واحد حل ہیں: اسماعیل بقائی

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کا حل فوجی کارروائیوں میں نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات میں مضمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں، اس لیے تمام فریقوں کو بات چیت کی میز پر واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پہلے سے طے شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد ہی یمنی عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کی ضمانت بن سکتا ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق مذاکرات کی بحالی سے نہ صرف یمن میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی بلکہ پورے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔

ٹیگز: