Wed, September 16, 2026

 ایران امریکا معاہدہ آخری مراحل میں، لبنان کی شمولیت پر بھی پیش رفت؛اسماعیل بقائی

 ایران امریکا معاہدہ آخری مراحل میں، لبنان کی شمولیت پر بھی پیش رفت؛اسماعیل بقائی

تہران:ترجمان ایرانی وزارت خارجہاسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور اس پر جمعہ کو جنیوا میں دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جنگ کے دوران ایرانی عوام نے غیر معمولی استقامت کا مظاہرہ کیا اور بھرپور اتحاد کے ساتھ ملک کا دفاع کیا۔

اسماعیل بقائی کے مطابق معاہدے میں لبنان کی صورتحال بھی شامل ہے اور اس کے بغیر کسی بھی فریم ورک کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے جامع اقدامات ضروری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران نے ماضی میں ہونے والی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا، جبکہ عالمی اداروں نے خطے میں ہونے والے واقعات پر مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ منجمد اثاثوں کی بحالی مذاکرات کا اہم حصہ ہے اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، تاہم معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری متعلقہ فریق پر عائد ہوگی۔

ٹیگز: