Wed, September 16, 2026

پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ آج ہوگا

پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ آج ہوگا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے قومی کرکٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا موقف اصولوں پر مبنی ہے، اور پاکستان نے ان اصولوں کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی بہترین ہیں اور کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک سے ملتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکومت کے فیصلے کے مطابق عمل کرے گا۔

دوسری جانب، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے اور اس کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کے لیے یہ فیصلہ مزید اہم ہوگیا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کرے گا یا نہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے سری لنکا میں شروع ہوگا، جہاں پاکستان کے میچز شیڈولڈ ہیں۔ اب تمام کرکٹ شائقین کی نظریں اس فیصلے پر ہیں کہ آیا پاکستان اس ایونٹ میں حصہ لے گا یا نہیں۔

ٹیگز: