Wed, September 16, 2026

2029 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی دوڑ، لندن نے میزبانی کے لیے حتمی بولی پیش کر دی

2029 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی دوڑ، لندن نے میزبانی کے لیے حتمی بولی پیش کر دی

لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے 2029 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی حاصل کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی باضابطہ اور حتمی بولی جمع کرا دی ہے۔

بولی ایتھلیٹک وینچرز کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جس میں یو کے ایتھلیٹکس، لندن میراتھن ایونٹس اور گریٹ رن کمپنی شراکت دار ہیں۔ منصوبے کے تحت چیمپئن شپ کے تمام بڑے مقابلے لندن سٹیڈیم میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے، جو 2012 اولمپکس کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر لندن کو میزبانی ملتی ہے تو اس سے ملک کو تقریباً 40 کروڑ پاؤنڈ کے معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ کھیلوں اور سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔

اس بولی کو برطانوی حکومت کی حمایت حاصل ہے، جبکہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے بھی ایونٹ کے لیے لندن سٹیڈیم کے استعمال میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2029 کے میزبان شہر کا باضابطہ اعلان ستمبر میں کیا جائے گا۔ لندن اس سے قبل 2017 میں بھی اس عالمی مقابلے کی کامیاب میزبانی کر چکا ہے۔

ٹیگز: