کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 5178 ڈالر تک گر گئی ہے۔