Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا اضافہ

 سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا اضافہ

کراچی : تفصیلات کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9174 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 456 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کہ 232 روپے بڑھ کر 6684 روپے فی تولہ کی تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی اونس سونا 107 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4319 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

ٹیگز: