واشنگٹن : امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کا مقصد ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے فنڈز فراہم کرنے والے جہازوں، کمپنیوں اور افراد کو نشانہ بنانا ہے۔ ان پابندیوں کے تحت 12 جہازوں، متعدد کمپنیوں اور افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے، اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ مالی لین دین سے روک دیا جائے گا۔
یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "زیادہ سے زیادہ دباؤ" پالیسی کے تحت عائد کی گئی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کے سیکرٹری اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران غیر قانونی تیل کی فروخت کے ذریعے عالمی مالیاتی نظام کا غلط استعمال کرتا ہے، جس سے اسلحہ خریدنے اور دہشت گرد گروپوں کی معاونت کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی وسائل بھی بڑھا دیے ہیں، جن میں دو ایئرکرافٹ کیریئرز اور لڑاکا ہوائی جہاز کی بڑی فلیٹس شامل ہیں، تاکہ ایران کے خلاف کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تیاری کی جا سکے۔