Wed, September 16, 2026

امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو پر منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس فیصلے کے تحت صدر پیٹرو کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا مالی لین دین کرنے سے روکا گیا ہے۔

امریکی حکام نے اس اقدام کو خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف امریکا کے عزم کا حصہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں ان جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری ہیں جو عالمی سطح پر بد امنی کا سبب بن رہے ہیں۔

کولمبیا کی حکومت نے امریکا کے اس فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے ایک سیاسی مداخلت قرار دیا ہے۔ صدر پیٹرو کے دفتر نے کہا کہ یہ پابندیاں کولمبیا کے داخلی امور میں براہ راست مداخلت ہیں اور ان کے ملک کے خود مختار فیصلوں کو چیلنج کرتی ہیں۔

ٹیگز: