واشنگٹن : امریکا نے ایران کے 18 اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، یہ پابندیاں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد پر لگائی گئی ہیں۔
محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے عہدیداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، کیونکہ ایران میں اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ امریکا نے اس موقع پر اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایرانی عوام کے اظہارِ رائے کے حق کی حمایت کرتا رہے گا۔