Wed, September 16, 2026

پی ٹی آئی اور بیرونی آقاؤں کا گٹھ جوڑ ، عالمی قوانین پر عملداری کیلئےکڑا امتحان

پی ٹی آئی اور بیرونی آقاؤں کا گٹھ جوڑ ، عالمی قوانین پر عملداری کیلئےکڑا امتحان

لندن : برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق سوشل میڈیا سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایک ویڈیو کے حوالے سے جس میں پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف پرتشدد دھمکیاں دی گئی ہیں۔

23 دسمبر 2025 کو پی ٹی آئی برطانیہ کے ایک آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں مظاہرین کو پاکستان کے فیلڈ مارشل کے خلاف بم دھماکے کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ایک خاتون نے انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی، جس پر سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو مزید پھیلایا گیا، اور معاملہ سنگین ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیانات صرف سیاسی اختلافات نہیں ہیں بلکہ یہ براہ راست تشدد اور دہشت گردی کی جانب اکسانے والی تقاریر ہیں، اور برطانیہ میں ایسی دھمکیاں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2006 کے تحت سنگین جرم شمار کی جاتی ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کو پی ٹی آئی سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور حامیوں نے مزید پھیلایا جس سے معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔ عالمی قوانین کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1373 تمام ریاستوں کو دہشت گردی، تشدد پر اکسانے اور اس کی معاونت روکنے کی پابند بناتی ہے، قانونی ماہرین کے مطابق اس واقعے کا تعلق انہی ذمہ داریوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے برطانوی حکومت کے سامنے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں ملوث افراد کی شناخت، تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

پاکستان نے برطانوی حکومت سے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں ملوث افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ عالمی قوانین کے مطابق، دہشت گردی اور تشدد کی معاونت روکنا تمام ریاستوں کی ذمہ داری ہے، اور برطانیہ کے لیے یہ ایک امتحان ہے کہ وہ اس معاملے میں کس طرح کارروائی کرتا ہے۔

ٹیگز: