Wed, September 16, 2026

لندن میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹریفک فیس لاگو کرنے کا فیصلہ

لندن میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹریفک فیس لاگو کرنے کا فیصلہ

لندن : میئر لندن صادق خان نے آج سے الیکٹرک گاڑیوں پر ٹریفک فیس لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانا ہے۔

ٹرانسپورٹ فار لندن (TfL) کے مطابق، حالیہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ اسی وجہ سے یہ پالیسی تبدیلی ضروری ہو گئی تھی تاکہ ٹریفک کو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔

میئر لندن نے اس کے ساتھ ہی چارج کی پالیسی میں بھی تبدیلی کی ہے۔ اب روزانہ کا چارج 15 پاؤنڈ سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ کر دیا گیا ہے، اور یہ چارج مخصوص اوقات میں وسطی لندن میں گاڑی چلانے والوں پر لاگو ہو گا۔ اس اضافی آمدنی کا استعمال پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکلنگ اور ماحول دوست منصوبوں پر کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت، گاڑی مالکان کو آٹوپے سسٹم میں رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا تاکہ انہیں رعایت مل سکے۔ بغیر رجسٹریشن کے گاڑی چلانے پر اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ ٹرانسپورٹ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن جلد مکمل کریں تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔

ناقدین کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں کمی ہو سکتی ہے، تاہم میئر لندن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہر کے لیے ضروری ہیں تاکہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو بھی کنٹرول کیا جا سکے۔

ٹیگز: