Wed, September 16, 2026

10وکٹیں لینے کا صلہ، مچل سٹارک ٹیسٹ بولرز کے نمبر ون بن گئے

10وکٹیں لینے کا صلہ، مچل سٹارک ٹیسٹ بولرز کے نمبر ون بن گئے

دبئی:بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں کی شاندار کارکردگی نے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک کو آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلا دی۔

مچل سٹارک نے رینکنگ میں دو درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے کیریئر میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ بولرز کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون پوزیشن اپنے نام کی۔ ان کی اس ترقی کے باعث بھارت کے جسپریت بمراہ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے بھی دو درجے ترقی کی اور وہ دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

جسپریت بمراہ فروری 2024 سے طویل عرصے تک ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست رہے، تاہم سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں عدم شرکت اور مچل اسٹارک کی عمدہ فارم نے رینکنگ کا نقشہ بدل دیا۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ جو روٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے چھ درجے ترقی کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹیگز: