Wed, September 16, 2026

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز شامل کرنے پر غور

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز شامل کرنے پر غور

لیڈز : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد علی، محمد عباس، عامر جمال اور خرم شہزاد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل لیڈز میں شروع ہوگا۔

بابر اعظم بھی میچ کے لیے دستیاب ہوں گے اور قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پریکٹس میچ کے دوران انگلی پر گیند لگنے کے بعد ان کی فٹنس پر خدشات ظاہر کیے گئے تھے، تاہم اب وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔

شان مسعود اور سعود شکیل بھی انجری سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

ٹیگز: