Wed, September 16, 2026

پمز آتشزدگی، اے سی بلاسٹ اور آکسیجن سے آگ شدت اختیار کرگئی، وزیر صحت

پمز آتشزدگی، اے سی بلاسٹ اور آکسیجن سے آگ شدت اختیار کرگئی، وزیر صحت

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت وارڈ میں اے سی بلاسٹ کے باعث آگ لگی، جبکہ آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی۔

وزیر صحت نے کہا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ انتظامیہ اور انفورسمنٹ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ سیکرٹری صحت سمیت وزارتِ صحت کے افسران بھی پمز اسپتال میں موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا ضیاع انتہائی دلخراش سانحہ ہے، اس ناقابلِ تلافی نقصان پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

ٹیگز: