کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 430 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 93 ڈالر کا ہوگیا۔