Wed, September 16, 2026

پنجاب میں سفری انقلاب: ایئر پنجاب اور بلٹ ٹرین کے منصوبے کی تکمیل کی ہدایات

پنجاب میں سفری انقلاب: ایئر پنجاب اور بلٹ ٹرین کے منصوبے کی تکمیل کی ہدایات

لاہور: پنجاب حکومت نے "ایئر پنجاب" ایئرلائن اور لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کی فوری منظوری دی ہے، جس میں 4 ایئر بسوں کے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو ابتدائی طور پر اندرون ملک پروازیں چلائیں گی۔

مریم نواز نے لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین کا سفر ڈھائی گھنٹے تک محدود کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ہی، لاہور سے دیگر شہروں تک ہائی اسپیڈ ٹرینیں چلانے کے لیے مزید منصوبوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جن میں شاہدرہ، رائیونڈ، لودھراں، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد شامل ہیں۔

ٹیگز: