Wed, September 16, 2026

بندر عباس میں خوفناک دھماکے، کنٹینرز سے اٹھتی آگ، 281 زخمی

بندر عباس میں خوفناک دھماکے، کنٹینرز سے اٹھتی آگ، 281 زخمی

تہران :ایران کے شہر بندر عباس میں ہفتے کی صبح قیامت صغریٰ برپا ہو گئی جب بندرگاہ کے سینا یارڈ میں اچانک دھماکے ہوئے اور آگ نے کئی کنٹینرز کو لپیٹ میں لیا۔اس وجہ سے  281 افراد زخمی ہو ئے ،رپورٹ کے مطابق  متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکوں سے بندرگاہ کا علاقہ لرز اٹھا، لوگ جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کئی زخمی ملبے تلے دب گئے تھے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بڑی کوشش کے بعد نکالا۔ حکام نے فوری طور پر بندرگاہ سے تجارتی سرگرمیاں روک دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: