Wed, September 16, 2026

سابق سینیٹر عباس آفریدی گیس دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے

سابق سینیٹر عباس آفریدی گیس دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے

کوہاٹ: سابق سینیٹر عباس خان آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جھلسنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گئے۔ وہ گزشتہ روز کوہاٹ کے علاقے اعظم باغ میں پیش آنے والے حادثے میں بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔

حادثے کے فوراً بعد انہیں تشویشناک حالت میں کھاریاں کے برن سینٹر منتقل کیا گیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جانبر نہ ہو سکے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، ان کی نمازِ جنازہ بابری بانڈہ (کوہاٹ) میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس دھماکے میں عباس آفریدی سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے باقی دو کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ مرحوم مختلف ادوار میں سینیٹ کے رکن اور وفاقی کابینہ کا حصہ رہ چکے تھے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و عوامی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: