Wed, September 16, 2026

لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

پشاور: لوئر دیر میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے کے باشندے خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز زیر زمین 93 کلومیٹر گہرا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جھٹکوں کے دوران زیادہ تر افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگز: