اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 25 ستمبر کیلئے نظرثانی شدہ نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب ڈیزل کے نرخ میں بھی 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔