Wed, September 16, 2026

سوریا کمار یادیو کے متنازع بیان پر پاکستان کی شکایت منظور، آئی سی سی نے کارروائی کا عندیہ دے دیا

سوریا کمار یادیو کے متنازع بیان پر پاکستان کی شکایت منظور، آئی سی سی نے کارروائی کا عندیہ دے دیا

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو کے خلاف پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت کو منظور کر لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے پر باقاعدہ کارروائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے حالیہ میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے ایک ایسا بیان دیا جو سیاسی رنگ لیے ہوئے تھا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا۔

پاکستان نے اس معاملے پر دو الگ الگ رپورٹس آئی سی سی کو جمع کروائیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی کھلاڑی کا رویہ کرکٹ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میچ ریفری رچی رچڈسن نے بھی اپنی ای میل میں تسلیم کیا کہ سوریا کمار کا بیان کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

آئی سی سی اب اس کیس کی تفصیلی جانچ کر رہا ہے اور قوی امکان ہے کہ اگلے چند دنوں میں باضابطہ سماعت کی جائے گی۔ شواہد کی روشنی میں سوریا کمار یادیو کو جرمانے یا پابندی جیسے ممکنہ اقدامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: