Wed, September 16, 2026

پاکستان سے اب مقابلہ نہیں رہا ،بھارتی کپتان سوریا کمار

پاکستان سے اب مقابلہ نہیں رہا ،بھارتی کپتان سوریا کمار

دبئی : دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار نے کہا کہ اب پاکستان کے ساتھ مقابلے کا جذبہ ختم ہو چکا ہے کیونکہ پچھلے کئی میچز میں بھارت نے ان سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سوریا کمار نے کہا کہ پاک بھارت مقابلوں میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً دس کے مقابلے میں ایک ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے فیلڈنگ میں ہوئی غلطیوں پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز کیا اور کہا کہ "لگتا ہے جنہوں نے کیچ چھوڑے ان کے ہاتھ مکھن لگے ہوئے تھے۔"

انہوں نے دبئی کی وکٹ کو اب آسان قرار دیتے ہوئے بتایا کہ 14 ستمبر کے بعد سے وکٹ بولرز کے لیے زیادہ سازگار ہو گئی ہے۔ سوریا کمار نے بتایا کہ میچ کا فیصلہ 10 اوورز کے بعد ہوا جب بھارتی بولرز نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر بولر ڈوبے کا سپیل جس میں پاکستانی بلے باز آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جو بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ٹیگز: