Wed, September 16, 2026

پاکستان میں 60 سے 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان

پاکستان میں 60 سے 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان

اسلام آباد : چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ قومیں سونے سے نہیں، نوجوانوں سے بنتی ہیں۔ پاکستان میں 60 سے 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ’’2030 کا پاکستان: چیلنج، امکانات اور نئی راہیں‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج وہی جامعات ترقی کر رہی ہیں جو ٹیکنالوجی کی تعلیم دے رہی ہیں۔ یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے، جہاں مہارت کے ساتھ ساتھ کردار بھی اہم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج اگر کردار نہیں تو کچھ بھی نہیں، دائمی کامیابی صرف کردار کے ساتھ ممکن ہے۔

 پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان  نے کہا کہ نوجوان سوچیں کہ وہ ملک، معاشرے اور خاندان کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ کامیابی کے لیے کردار پر محنت کرنا ہوگی، اور سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا اصل کام ہیومن ریسورس کو ہیومن ڈویلپمنٹ میں تبدیل کرنا ہے۔

 پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان  نے کہا کہ ہم 98 فیصد مسلمان ہو کر بھی جھوٹ، بےایمانی اور بدعملی میں کیوں مبتلا ہیں؟ ہمیں نبی کریم ﷺ کا طریقہ اپنانا ہوگا، ان کی سنتوں کو اپنی زندگیوں میں لانا ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے میاں عامر محمود اور ڈاکٹر آفتاب کو قومی ہیروز قرار دیا اور کہا کہ میاں عامر محمود نے 400 کالجز اور 3 جامعات کا تحفہ دے کر قوم کی خدمت کی ہے، وہ ان کے رول ماڈل ہیں۔

ٹیگز: