نیویارک : ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینا ضروری ہے۔
اردگان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر صرف دو ملکوں کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور خطے کا امن اسی کے حل سے جڑا ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں زیادہ نمایاں ہو گیا ہے۔ اب عالمی رہنماؤں کی بھی حمایت مل رہی ہے جس سے کشمیریوں کی جدوجہد کو بین الاقوامی سطح پر تقویت ملی ہے۔ترکی کے صدر کا یہ بیان پاکستان کے موقف کی مضبوطی اور اس کی سفارتی محنت کی کامیابی کی علامت ہے۔