Wed, September 16, 2026

پاکستان کی معیشت مستحکم، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ضروری:شہباز شریف

 پاکستان کی معیشت مستحکم، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ضروری:شہباز شریف

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سنبھالنے کے وقت ملک کی معیشت بحران زدہ تھی، مہنگائی بے قابو تھی اور کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مشکلات کے باوجود امید کا دامن نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ اقتصادی چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ آج ملکی معیشت مستحکم ہے، معاشی اشاریے مثبت ہیں اور پاکستان بحران سے نکل چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: