Wed, September 16, 2026

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی علیحدہ حکومت تشکیل دے گی، اعلان بلاول بھٹو جلد کریں گے

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی علیحدہ حکومت تشکیل دے گی، اعلان بلاول بھٹو جلد کریں گے

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس صدرِ مملکت اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اپنی علیحدہ حکومت بنائے گی، جس کا باضابطہ اعلان بلاول بھٹو زرداری پیر یا منگل کو کریں گے۔

اجلاس میں چوہدری یاسین کی قیادت میں آزاد کشمیر کے پارلیمانی ارکان نے شرکت کی، جبکہ فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ٹیگز: