Wed, September 16, 2026

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ، پنجاب میں سموگ کا خدشہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ، پنجاب میں سموگ کا خدشہ

لاہور : محکمہ موسمیات نے آج کے لیے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خشک موسم اور فضائی آلودگی کی وجہ سے مشرقی پنجاب کے اضلاع میں سموگ کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور ان کے اطراف میں خشک اور سرد موسم کا امکان ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں سموگ کی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے، جس سے نظر کی مشکلات اور سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کا راج رہا۔ شہریوں کو سموگ سے بچنے اور صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جیسے ماسک کا استعمال اور کم سے کم باہر نکلنے کی مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹیگز: