Wed, September 16, 2026

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی یہی موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری رہے گی، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اسلام آباد، مری گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد رہیں گے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

دوسری طرف، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، گھوٹگی، لاڑکانہ، موہنجو داڑو، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھا جانے کا امکان ہے۔

ٹیگز: