Wed, September 16, 2026

 پاکستان نیوی نے ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

 پاکستان نیوی نے ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی:پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کیے گئے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ میزائل سمندر اور خشکی دونوں پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق میزائل میں جدید گائیڈنس سسٹم اور اہم تکنیکی فیچرز شامل ہیں جو اسے خطے میں ایک مؤثر دفاعی صلاحیت بناتے ہیں۔ تجرباتی فائرنگ کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے ساتھ سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کامیاب آزمائش سے نہ صرف پاکستان کی تکنیکی خود کفالت کا اظہار ہوتا ہے بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے مضبوط عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور دیگر سروسز چیفس نے تجربہ کامیاب بنانے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

ٹیگز: