Wed, September 16, 2026

برطانیہ میں اسائلم کی سب سے زیادہ درخواستیں پاکستانی شہریوں نے دیں

برطانیہ میں اسائلم کی سب سے زیادہ درخواستیں پاکستانی شہریوں نے دیں

لندن: سال 2024 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں سے 11 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی طرف سے دائر کی گئیں، جو 2022 کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان 175 ممالک میں سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں دینے والا ملک بن گیا ہے۔ تمام پاکستانی درخواست دہندگان قانونی ویزے کے ذریعے برطانیہ آئے تھے اور بعد ازاں اسائلم کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

برطانیہ کے شیڈو ہوم سیکرٹری کرس فلپ نے کہا کہ یہ صورتحال ویزا اور بارڈر سسٹم کی ناکامی ہے اور اس کے فوری سدِ باب کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

ٹیگز: