Wed, September 16, 2026

امریکا نے 19 ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں روک دیں

امریکا نے 19 ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں روک دیں

واشنگٹن: امریکا نے 19 ممالک کے شہریوں کی گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستوں پر پابندی لگا دی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ان ممالک کے شہریوں کے لیے کیا گیا ہے جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جون میں امیگریشن سروسز سے سٹیٹس حاصل کرنے پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

ان ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، ترکمانستان اور یمن شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کے کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا، جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے سخت امیگریشن اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں سکیورٹی ادارے خاص طور پر افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کی سکریننگ اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔

ٹیگز: