Wed, September 16, 2026

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

راولپنڈیؒ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایچ جے سے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، پیشہ ورانہ مہارت اور پاک افواج میں خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی، مشترکہ آپریشنل تیاریوں اور قومی سلامتی کے اسٹریٹجک اہداف میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے خطے میں استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ دفاعی روابط میں جنرل ساحر کے کردار کو بھی سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ٹیگز: