Wed, September 16, 2026

جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

اسلام آباد: جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہوئی جہاں جنوبی افریقی مہمان کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام نے دفاعی تعاون، فوجی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی عالمی اور علاقائی سیاسی حالات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے جنوبی افریقی مہمان کو خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کی امن کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ جواب میں لیفٹیننٹ جنرل مبامبو نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیگز: