Wed, September 16, 2026

پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کی پاسداری اور اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کی پاسداری اور اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے فوری نفاذ اور اسرائیلی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی طرف سے جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں 300 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں جاری جنگ میں گزشتہ دو سالوں میں 70 ہزار کے قریب فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ "غزہ کے عوام دہشت گردی اور خوف میں زندگی گزار رہے ہیں" اور اس بحران کا فوری حل ضروری ہے۔ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے حقوق کے دفاع میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں بلا تاخیر انسانی امداد پہنچائی جائے، جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اور غزہ کی بحالی کے عمل کو فوراً شروع کیا جائے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے احتساب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کے مطابق جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

ٹیگز: