Wed, September 16, 2026

ترک صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب: غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، اسرائیل پر شدید تنقید

ترک صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب: غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، اسرائیل پر شدید تنقید

نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

صدر اردوان نے کہا کہ غزہ میں 700 دن سے نسل کشی جاری ہے، جہاں طبی نظام تباہ ہوچکا ہے، معصوم بچے بھوک اور بمباری کا شکار ہیں، اور ہر لمحہ انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج نہتے فلسطینیوں، خواتین، بچوں اور صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ان کے مطابق غزہ میں اب تک 250 سے زائد صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ جانور، زراعت اور بنیادی انفراسٹرکچر بھی تباہ کیا جا چکا ہے۔

صدر اردوان نے اقوام عالم کو بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا:
"میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، دنیا میں کہیں بھی بچوں کو تکلیف ہو تو دنیا چیخ اٹھتی ہے، لیکن غزہ کے بچوں کی موت پر سب خاموش ہیں۔"

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ممالک فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کریں اور فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

ترک صدر نے اسرائیلی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ "نیتن یاہو کا پاگل پن مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا، وہ امن نہیں بلکہ تباہی چاہتا ہے۔"

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری نے اس ظلم پر خاموشی اختیار کیے رکھی تو انسانیت کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

ٹیگز: