Wed, September 16, 2026

لندن میں افسوسناک واقعہ: گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لندن میں افسوسناک واقعہ: گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لندن: شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر میں لگنے والی آگ نے پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کی جان لے لی۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک 43 سالہ ماں، اس کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا شامل ہیں۔ گھر میں موجود خاندان کی ایک 70 سالہ بزرگ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق تین منزلہ گھر مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جس پر ان اموات کے حوالے سے قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا اور یہیں مقیم تھا۔

ٹیگز: