کوئٹہ : تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک خاتون اور کمسن بچہ بھی شامل ہیں۔ حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیر کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔