Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف آج سے سرکاری دورے پروانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج سے سرکاری دورے پروانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج سے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو ں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ 25 سے 30 مئی تک جاری رہے گا، جس میں وہ ان ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ان ملکوں کا شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کی۔ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔

شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، جہاں گلیشیئرز (برفانی ذخائر) اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم مسائل پر بات ہو گی۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور وزیراعظم کے دورہ آذربائیجان پر بات چیت کی۔

ٹیگز: