Wed, September 16, 2026

 وزیراعظم شہباز شریف کرغز صدر کی دعوت پر آج تین روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے

  وزیراعظم شہباز شریف کرغز صدر کی دعوت پر آج تین روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کرغز صدر کی دعوت پر آج تین روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ کرغزستان کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ ایس سی او پلس سمٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اجلاس کے موقع پر 2026 سے 2027 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت بھی سنبھالے گا۔

ٹیگز: