Wed, September 16, 2026

کوہ پیمائی کی دنیا میں پاکستانیوں کا فخر، سعد منور نے ماؤنٹ ایورسٹ کو شمالی راستے سے سر کرلیا

کوہ پیمائی کی دنیا میں پاکستانیوں کا فخر، سعد منور نے ماؤنٹ ایورسٹ کو شمالی راستے سے سر کرلیا

اسلام آباد : پاکستان کے نوجوان کوہ پیما سعد منور نے ہفتے کے روز دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ (8,848 میٹر) کو شمال کی سمت سے سر کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس عظیم کارنامے کے ساتھ ہی انہوں نے سبز ہلالی پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹی پر لہرایا۔

سعد کی اس کامیابی کی تصدیق ان کے سرکاری فیس بک صفحے پر کی گئی، جہاں یہ اعلان کیا گیا کہ "سعد نے ماؤنٹ ایورسٹ پر قومی پرچم لہرایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔"

ساجد علی سدپارہ نے 11 مئی کو بغیر اضافی آکسیجن اور بغیر کسی مددگار کے دھولاگیری (8,167 میٹر) کو سر کیا، جو دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی ہے۔
اس کے بعد سرباز خان نے 18 مئی کو بغیر آکسیجن استعمال کیے کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو کامیابی سے سر کر لیا، جو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی مانی جاتی ہے۔
یہ تینوں کوہ پیماؤں کی کامیابیاں نہ صرف ملک کے لیے اعزاز ہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے کوہ پیماؤں کی صلاحیتوں اور حوصلے کی عکاس ہیں۔

ٹیگز: