اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو کامیابی سے سر کر لیا ہے۔
نیپال میں واقع یہ بلند چوٹی 8 ہزار 845 میٹر اونچی ہے اور اسے انتہائی دشوار گزار اور خطرناک کوہ پیمائی مہمات میں شمار کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساجد سدپارہ نے آج صبح تقریباً 5 بجے ماؤنٹ مکالو کی چوٹی پر پہنچ کر پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔
یہ کامیابی ان کے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل ہے، کیونکہ یہ ان کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں دسویں کامیاب سرکشی ہے۔
ان کی اس شاندار کامیابی کو عالمی کوہ پیمائی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور اسے پاکستان کے لیے قابلِ فخر کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ساجد سدپارہ مسلسل بلند چوٹیوں کو سر کر کے پاکستانی کوہ پیمائی کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔