Wed, September 16, 2026

تائیوان کا منفرد سکول، گریجویشن کے لیے کوہ پیمائی کی مہارت ضروری

تائیوان کا منفرد سکول، گریجویشن کے لیے کوہ پیمائی کی مہارت ضروری

تائے وے: تائیوان کے ایرشوئی جونیئر ہائی سکول نے اپنے طلبہ کے لیے گریجویشن کی ایک منفرد شرط رکھی ہے: انہیں تعلیم مکمل کرنے سے پہلے سکول کی بلند ترین کلائمبنگ وال پر چڑھنا ہوگا۔

یہ سکول نہ صرف تائیوان کی بلند ترین کلائمبنگ وال کا مالک ہے، بلکہ یہاں کے طلبہ کو ہر ہفتے چھ اسباق میں کوہ پیمائی کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس دیوار پر چڑھنا گریجویشن کی شرط ہے، جس کا مقصد طلبہ میں جسمانی ہم آہنگی، توازن، خود اعتمادی اور توجہ بڑھانا ہے۔

یہ دیوار تقریباً پانچ منزلہ عمارت جتنی بلند ہے، جو عام طور پر خوف کا باعث بن سکتی ہے، مگر سکول کے طلبہ اسے ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہیں۔ بہت سے طلبہ اپنے فارغ وقت میں اپنے والدین کے ساتھ بھی کلائمبنگ کی مشق کرتے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی مہارت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ خاندانی تعلقات بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

یہ سکول تائیوان میں کوہ پیمائی کے شوق کو بڑھانے میں کامیاب ہو رہا ہے، خاص طور پر جب سے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما الیکس ہونولڈ نے تائی پے 101 ٹاور پر چڑھ کر اس کھیل کو مزید مقبول بنایا ہے۔

ٹیگز: